قاہرہ :مصری فٹ بالرمحمد صلاح سے متاثر ہو کر اسلام اور مسلمانوں سے سخت نفرت کرنے والا انگریز بین برڈ مشرف بہ اسلام ہوگیا۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے انگریزکا کہنا ہے کہ اسے اسلام سے شدید نفرت تھی مگر جب لیور پول کے فٹ بالر محمد صلاح نے اسلام کا صیح تصور پیش کیا تو وہ اسلامی تعلیمات سے بہت متاثر ہوا جس کے اس نے اسلام قبول کرنے اور مسلمان ہونے کافیصلہ کیا۔
دی گارجین اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے نو مسلم بین برڈ نے کہا کہ وہ لیورپول سٹرائیکر محمد صلاح کی وجہ سے اسلامو فوبیا کا راستہ چھوڑ کر مسلمان ہونے کی طرف راغب ہوئے.
میری خواہش ہے کہ میں محمد صلاح سے ملاقات کروں اور اس کے ساتھ مصافحہ کرکے اس کو بتاﺅں کہ میں اس کی وجہ سے مشرف بہ اسلام ہوگیا ہوں اور اس کا شکریہ ادا کروں۔