ہماری دعائیں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں:آصف زرداری

10:46 AM, 4 Oct, 2019

اسلام آباد: آصف زرداری بھی مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حامی نکلے، احتساب عدالت میں صحافی نے سوال کیا مولانا صاحب نے آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے آپ کیا کہیں گے؟ ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں، آصف زرداری کا صحافی کو جواب۔


آصفہ بھٹو کو آصف زرداری سے ملاقات نہ کرنے دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ کیس کی سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔


دوران سماعت آصف زرداری نے کہا میری شوگر لو ہو جاتی ہے، مجھے دل کی تکلیف ہے کچھ ہو گیا تو یہ ڈیڑھ دو گھنٹے میں ہسپتال پہنچا ہی نہیں سکیں گے۔ میرے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ مجھے ہسپتال منتقل کیا جائے۔


دوسری جانب سابق صدر کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ آصف زرداری عدالت کی کسٹڈی میں ہیں، پچھلی دفعہ جب زرداری صاحب کو ہسپتال منتقل کیا گیا تو عدالت نے رپورٹ فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔ ہمیں وہ رپورٹ آج تک فراہم نہیں کی گئی۔ عدالتی حکم کے باوجود آصف زرداری سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔

مزیدخبریں