میسی کو روکنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے، بارسلونا کی انگلش کلب کے خلاف شان دار فتح

08:57 PM, 4 Oct, 2018

لندن: سپراسٹار لیونل میسی کی شان دار کارکردگی کی بدولت چیمپینز لیگ میں‌ بارسلونا نے ایک اور فتح اپنے نام کر لی۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں ہونے والے مقابلے میں اسپینش کلب بارسلونا نے انگلش کلب ٹوٹنہم کو دو کے مقابلے میں چار گولز سے شکست دے دی۔

میچ کے آغاز ہی سے بارسلونا کا پلڑی بھاری رہا اور انگلش ٹیم ہوم کراؤڈ کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی. میچ کے دسویں منٹ میں بارسلونا نے پہلا گول کیا, پہلے ہاف کے اختتام پر سکور دو صفر تھا۔

دوسرے ہاف میں ٹوٹنہم نے معروف انگلش کھلاڑی ہیری کین کے شان دار گول سے کم بیک کیا، مگر ٹھیک تب میسی مخالف ٹیم پر قہر بن کر برسے.

ارجنٹینی اسٹار نے لگاتار دو گول داغ کر اپنی ٹیم کو واضح برتری دلا دی، جو  میچ کے اختتام تک قائم رہی , یاد رہے کہ چیمپیئنز لیگ کے مانند اسپینش لیگ لالیگا میں بھی بارسلونا کی شان دار کارکردگی جاری ہے.

واضح رہے کہ ورلڈ‌کپ میں‌ ارجنٹینی اسٹار شائقین کی توقعات پر پوری نہیں اترسکے تھے اور ارجنٹینا کو ناک آؤٹ راؤنڈ سے گھر لوٹ‌ گئی تھی.

مزیدخبریں