پی سی بی اسد شفیق کو نائب کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا ، ذرائع

07:56 PM, 4 Oct, 2018

پاکستان کے مڈ ل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق کوقومی کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا،چیرمین بورڈ کی منظوری کے بعد جلد اعلان کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں ایک عرصہ سے نائب کپتان نہیں ، چند ہفتے قبل اسد شفیق کو پاکستان ٹیم کا کپتان بنانے کی تجویز سامنے آئی جس کے بعد انہیں آسٹریلیا کے خلاف چار روزہ میچ کے لیے پاکستان اے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا، اسد شفیق کو ٹیسٹ ٹیم کے لیے نائب کپتان مقرر کرنے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔


چیئرمین احسان مانی کی منظوری کے بعد باضابطہ اعلان کر دیا جائے گامگراس وقت غیر اعلان شدہ نائب کپتان اسد شفیق ہی ہیں، اگر کپتان سرفراز احمد کسی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی یا ون ڈے کے لیے دستیاب نہ ہوئے تو سینئر کھلاڑی شعیب ملک کو عارضی طور ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں