اسلام آباد:بیٹے یا کسی نے بھی کوئی جرم کیاہے توقانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے،بیٹے پرالزام ثابت ہوا تومستعفی ہوجاؤں گا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے بیٹے کے بارے میں جو الزام لگایا جارہا ہے، وہ من گھڑت ہے،میں نے بیٹے کو فوری طور پر کہا ہے وہ گلبرگ تھانے جاکر شامل تفتیش ہو،ہماری طرف سے تفتیش اور تحقیقات میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔
واضح رہے وزیرہاوسنگ پنجاب میاں محمودالرشیدکے بیٹے پرتھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ پولیس اہلکاروں کواغوااورتشددکی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، پولیس اہلکاروں نے معمول کے گشت کے دوران دو روز قبل میاں حسن کو برہنہ حالت میں ایک لڑکی کے ساتھ فحش حرکات کرتے ہوئے پکڑا تھا،وزیر ہاوسنگ کے بیٹے نے فون کرکے دوستوں کو بلا یا اورتشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
انہوں نے سرکاری اسلحہ ، موبائل فون ، وائرلی سیٹ چھیننے کے بعد زبردستی اسپنی پرائیویٹ گاڑی میں ڈال کر اغوا کر کے فرار ہوگئے۔