پرتھوی شا نے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں شاندار سنچری داغ دی

06:20 PM, 4 Oct, 2018

راج کوٹ :  بھارت کے نوجوان بلے باز پرتھوی شا ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے کم عمر ترین بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 18 سال اور 329 سال کے پرتھوی شا نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کیخلاف راج کوٹ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا۔

پرتھوی شا نے اس کے علاوہ دوسرے کم عمر ترین سنچری میکر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے، اس فہرست میں پہلا نمبر سچن ٹنڈولکر کا ہے جنہوں نے 1990ءمیں انگلینڈ کیخلاف مانچسٹر میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 119 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی مگر یہ ان کے کیرئیر کا 9 واں ٹیسٹ میچ تھا۔


پرتھوی شا کم عمر میں سنچری بنانے والے دنیا کے ساتویں بلے باز بن گئے ہیں جبکہ وہ شیکھر دھون، ڈوین سمتھ کے بعد 100 سے کم گیندیں کھیل کر سنچری بنانے والے بھی تیسرے بلے باز ہیں۔

مزیدخبریں