اسلام آباد ایئرپورٹ پر بنکاک سے آنیوالی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

04:26 PM, 4 Oct, 2018

اسلام آباد: بنکاک سے آنے والی غیر ملکی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بنکاک سے آنے والی غیرملکی پرواز اسلام آباد ایئر پورٹ پر حادثے سے بال بال بچ گئی، بنکاک سے آنے والی غیرملکی پرواز تھائی ایئر لائن سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا تاہم پائلٹ نے جہاز کو بحفاظت لینڈ کرالیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔ پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے جہاز کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی جس کے باعث پرواز واپس بنکاک روانہ نہ ہوسکی ۔

تاہم پرواز ونڈ سکرین کی مرمت کے بعد واپس روانہ ہوگی

مزیدخبریں