ممبئی: بالی وڈ اداکار رندھیر کپور نے اپنے بھائی رشی کپور کوکینسر بارے خبروں کی تردید کر دی ہے۔
بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق رندھیر کپور سے پوچھا کیا گیا کہ رشی کپور کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی ہیں کہ وہ امریکہ میں کینسر کا علاج کروانے گئے ہیں، ان خبروں میں کتنی صداقت ہے، جس پر رندھیر نے کہاکہ رشی کپور امریکا اپنے معائنے کے لئے گئے ہیں ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ ادکار عرفان خان،اداکارہ سونالی باندرے اور ایوشمان کھرانہ کی اہلیہ بھی کینسر کےعارضے میں مبتلا ہیں جن کا علاج چل رہا ہے۔