ایلیانا ڈی کروز انٹرنیٹ پر سب سے نمایاں سیلبرٹی بن گئیں

ایلیانا ڈی کروز انٹرنیٹ پر سب سے نمایاں سیلبرٹی بن گئیں
کیپشن: Image by IMDb

ممبئی ۔: بالی وڈ اداکارہ ایلیانا ڈی کروز انٹرنیٹ پر سب سے نمایاں سیلبرٹی بن گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میک ایفی کے انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ نمایاں سیلبرٹی کے حوالے سے کئے گئے سروے کے مطابق اداکارہ ایلیانا ڈی کروز اداکار کپل شرما کی جگہ لیتے ہوئے انٹرنیٹ پر سب سے نمایاں سیلبرٹی بن گئی ہیں جبکہ ان کے ساتھ فہرست میں دیپیکا پڈوکون، پریانکاچوپڑا، تبو، گووندا، اکشے کمار، پریٹی زنٹا، رشی کپور اور پرینیتی چوپڑا بھی شامل ہیں۔

اس سلسلے میں منیجنگ ڈائریکٹر اور انجینئرنگ کے نائب صدر وینکت کرشنا پور کا کہنا تھا کہ پہلے کی نسبت آج کے دور میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور سیلبرٹیز چھا گئے ہیں، مداح اپنے پسندیدہ اداکاروں کی نجی اور پیشہ وارانہ زندگیوںکے حوالے سے جاننا چاہتے تھے لہٰذا انٹرنیٹ کے ذریعے ان کے حوالے سے خبروں تک رسائی آسان ہو گئی ہے۔