لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے حنیف عباسی کو اٹک جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حنیف عباسی ایفی ڈرین کیس میں اڈیالہ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے، سابق وزیراعظم نوازشریف کے رہائی کے موقع اڈیالہ جیل میں سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں سابق وزیراعظم کیساتھ تصویر سامنے آنے پر انہیں اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔
تاہم مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو رات گئے اٹک جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہورمنتقل کر دیا گیا۔