بیجنگ: بھارت ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے چینی ساتھی شاہو پینگ کے ہمراہ ”چائنہ اوپن ٹینس ٹورنا منٹ“ میں جیت کے ساتھ شروعات کرتے ہوئے ہالینڈ کی ٹیم کو شکست دیدی۔
بیجنگ میں کھیلے جانے والے چائنہ اوپن ٹورنا منٹ کے میچ میں ثانیہ اور پینگ کی جوڑی نے آسانی سے میچ 7۔6 اور 6۔2 کے سیٹ سے جیت لیا۔ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی پلیئر کو پہلا سیٹ جیتنے کے لئے سخت جدوجہد کرنا پڑی، لیکن دوسرا سیٹ انہوں نے با آسانی یکطرفہ مقابلے کے بعد 6۔2 سے اپنے نام کرلیا۔