ممبئی : بالی وڈ ہدایتکار وشال بھردواج کی نئی فلم میں آدیتی راﺅ حیدری اور نواز الدین صدیقی پہلی بار اکٹھے جلوہ گر ہوں گے۔
ہدایتکار وشال بھردواج چھوٹے بجٹ کی کامیڈی فلم بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس کے لئے انہوں نے اداکار نوازالدین صدیقی کے مد مقابل ہیروئن کے لئے اداکارہ کریتی سینن سے رابطہ کیا لیکن اداکارہ کے ساتھ بعض چیزیں طے نہیں پا سکیں جس کے بعد انہوں نے اداکارہ ادیتی راﺅ حیدری کو فلم کی پیشکش کی اور آدیتی جلد ہی فلم سائن کریں گی،فلم کی عکسبندی جلد شروع ہو گی۔