جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ سے قبل ہی بنگلہ دیشی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال ان فٹ ہو کر آخری ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔
تمیم اقبال وارم اپ میچ کے دوران پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے تاہم اس کے باوجود انہوں نے پروٹیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت کی اور میچ کی پہلی اننگز میں 39 جبکہ دوسری اننگز میں صفر پر آو¿ٹ ہوئے، مگر اب وہ فٹ نہ ہونے پر آخری ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ سومیا سرکار دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ٹیم مینجمنٹ نے امید ظاہر کی کہ تمیم ون ڈے سیریز سے قبل سو فیصد فٹ ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ٹیسٹ جمعے سے شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔