نواز شریف نے لندن جانے سے پہلے اپنی سیاسی حکمت عملی کا فیصلہ کر لیا

نواز شریف نے لندن جانے سے پہلے اپنی سیاسی حکمت عملی کا فیصلہ کر لیا

لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن جانے سے پہلے جاتی امرا لاہور میں اپنی آئندہ چند دنوں کی سیاسی حکمت عملی کے طور پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی سیاسی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں کریں گے


ٓذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے آج جاتی امراء میں مصروف د ن گزارا جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت وفاقی وزراء اور پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں ۔اپنے بھائی سے ون ٹو ون ملاقات کی ملاقات میںملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور شریف خاندان کیخلاف دائر نیب ریفرنسز تبادلہ خیال کیا


لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ہونے والی ون ٹو ون ملاقات میں ایک مرتبہ پھر نواز شریف کو اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کی درخواست کی او ر انہیں سفارش کی کہ ممکنہ حد تک اداروں سے ٹکرائو سے گریز کیا جائے سابق وزیراعظم نواز شریف نے جاتی امراء میں اپنی مصروفیات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے بھی ملاقاتیں کیں


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی نے بھی جاتی امراء میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کی ملاقات میں حنیف عباسی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ناہلی کیس بارے سابق وزیراعظم کو مکمل بریفنگ دی اور انہیں بتایا کہ عمران خان کی نااہلی کے حوالے سے تمام ثبوت عدالت کو فراہم کئے جا چکے ہیں ۔