امریکا کا کیوبا کے 15 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم

06:57 PM, 4 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: امریکا نے اپنے سفارتکاروں کو پراسرار صوتی حملے سے بچانے میں ناکامی پر کیوبا کے 15 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہامریکا کی جانب سے کیوبا کے 15 سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے 7 روز کی مہلت دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکا نے گزشتہ ہفتے کیوبا سے اپنے سفارتی مشن کے نصف سے زائد سفارتکاروں کو وطن واپس بلا لیا تھا۔ کیوبا میں موجود امریکی سفارتکاروں نے ایک پراسرار حملے کی شکایت کی تھی جس کے بعد ان کی صحت خراب ہونے لگی تھی۔امریکی سفارتخانے میں کام کرنے والے 21 ملازمین نے دماغی چوٹ، سماعت میں دشواری، دھندلاہٹ اور جی متلانے کی شکایت کی تھی۔

ابتدائی تحقیق میں ملازمین کی صحت میں خرابی کی وجہ صوتی حملوں کو قرار دیا گیا تھا تاہم اس حوالے سے ٹھوس شواہد سامنے نہیں آسکے۔تاہم امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ سفارتکاروں کو ملک بر اس لئے کیا جا رہا ہے کیونکہ کیوبا ویانا کنونشن کے تحت ہمارے سفارتکاروں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

مزیدخبریں