پیرس:فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بدھ کی صبح اردن کے عسکری اتاشی کے دفتر کی عمارت کے سامنے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں عمارت کے سامنے کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق دھماکا ایک موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ہوا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ پیرس میں اردن کے سفیر نے عسکری اتاشی کے دفتر میں کام کرنے والے اہل کاروں کی خیریت دریافت کی۔ اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
متعلقہ فرانسیسی حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پیرس میں اردن کے عسکری اتاشی کے دفتر کی عمارت کے سامنے دھماکا
06:55 PM, 4 Oct, 2017