ودیابالن نے شوہر کو ”ایس آرکے“ کا نام دیدیا

ودیابالن نے شوہر کو ”ایس آرکے“ کا نام دیدیا

ممبئی: بھارت میں اب تک ”ایس آر کے “ صرف کنگ شاہ رخ خان کو بولا جاتا تھا مگر اب یہ خطابب کسی اور شخصیت کو بھی دیا گیا ہے۔ بالی ووڈ کی ڈرٹی گرل ودیا بالن نے اپنے شوہر سدھارتھ روئے کپور کو 'ایس آر کا نام دے دیا۔
بھارتی خبر کی ایک رپورٹ کے مطابق ودیا بالن حال ہی میں نیہا دھوپیا کے شو 'نو فلٹر وِد نیہا' میں شریک ہوئیں، جہاں میزبان نے اپنے دلچسپ سوالات سے انہیں پریشان کردیا۔شو کے دوران نیہا نے ودیا بالن سے سوال کیا کہ انہیں 'ایس آر کے' کے ساتھ زندگی گزار کر کیسا لگ رہا ہے؟ جس پر ودیا بالن پہلے تو پریشان ہوئیں تاہم بعد میں سوال کو سمجھتے ہوئے جواب دیا کہ ’وہ لوگ جو میرے کسی متنازع بیان کا انتظار کررہے ہیں ان کے لیے بتادوں کہ میں ایک بہتر دِکھنے والے 'ایس آر کے' کے ساتھ زندگی گزار رہی ہوں، میرے شوہر سدھارتھ روئے کپور دنیا کے سب سے گڈ لکنگ آدمی ہیں، میں خوش ہوں کہ میں نے ان سے شادی کی‘۔