ہنڈا سوک کاروں کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا

ہنڈا سوک کاروں کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا

لاہور :ہنڈا اٹلس نے پاکستان میں مجموعی طور پر 150,000 سے زائدہنڈا سوک یونٹس فروخت کرنے کا اہم سنگ میل عبور کرلیا۔


اطلاعات کے مطابق یہ کامیابی حاصل کرنے کے پس منظر میں جو چیز سب سے نمایاں ہے وہ برانڈ کا اپنے تمام ماڈلز میں معیار کو برقرار رکھنا ہے ۔ نئی ہنڈا سوک نے اپنے منفرد فیچرز اور جدید ڈیزائن کے ساتھ ایک بلند معیار قائم کیا ہے۔ہنڈا سوک کو پاکستان میں پہلی بار 1994 میں اپنی لانچ کے ساتھ ہی پاکستانی صارفین میں بے حد مقبولیت حاصل ہوگئی اور اس نے مقامی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی۔


سوک کا 6th جنریشن ماڈل نئی شکل و صورت کے ساتھ 1996 میں متعارف کروایا گیا اورحال ہی میں ہنڈا سوک کی تازہ ترین 10th جنریشن لانچ کی گئی جو ٹیکنالوجی اور ڈیزائن میں سب سے منفرد ہے۔نئے ماڈل میں اب تک فراہم کئے گئے سب سے بہترین فیچرز موجود ہیں، جو ہنڈ ا کی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ وابستگی اور انجینئرنگ میں مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔