اعصام الحق کو جاپان اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست

04:55 PM, 4 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

ٹوکیو : سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

جاپان میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں میکسیکن کھلاڑی سنتیاگو گونزالیز اور ان کے چلی کے جوڑی دار جولیو پیرالٹا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعصام الحق اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار مارسن میٹکوسکی کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 5-7 اور 12-10 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

مزیدخبریں