سنگا پور : شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر کشیدگی میں حالیہ اضافہ ایشیائی ممالک کی اقتصادی نمو پر نہایت منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔ یہ بات عالمی بینک کے چیف ریجنل اکانومسٹ سدھیر شیٹھی کی طرف سے جاری کی گئی ۔
بیان کے مطابق شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر کشیدگی کے باعث ایشیاء اور بحرالکاہل کے ممالک کی اقتصادی نمو کے تخمینوں میں کمی کے خدشات بڑھتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کشیدگی کے مذکورہ خطوں کے ممالک کی باہمی تجارت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال کے ایشیائی و بحرالکاہل کے خطے کے ممالک کی اسٹاکس مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور شرح سود میں اضافہ ہو سکتا ہے۔