متحدہ عرب امارات نے روہنگیا پناہ گزینوں کو امداد کی فراہمی کے لئے بنگلہ دیش تک فضائی پل قائم کردیا

04:48 PM, 4 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

دبئی:  متحدہ عرب امارات نے روہنگیا پناہ گزینوں کو امداد کی فراہمی کے لئے بنگلہ دیش تک فضائی پل قائم کردیا۔ پناہ گزینوں کے لئے روانہ کی جانے والی امداد میں خیمے اور ترپال شامل ہیں۔

روہنگیا پناہ گزینوں کو امداد کی فراہمی کے لئے پروازوں کی آمدورفت اور اس مقصد کے لئے سرکاری فضائی کمپنی کے ساتھ ساتھ نجی فضائی کمپنیوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں ان پروازوں کی ذریعے سینکڑوں ٹن امدادی ایشیاء جو اقوام متحدہ کے اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے فراہم کی گئی ہیں، کو روہنگیا پناہ گزینوں تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت تک بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کی تعداد پانچ لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

مزیدخبریں