نئی دہلی:شادی کی تقریب میں دلہن نے اپنے دولہے کا امتحان لیا جس میں اس نے ریاضی کے سوالات دئیے لیکن دولہا سوالات کے جواب دینے میں ناکام ہو گیا جس کے باعث دلہن نے شادی سے انکار کر دیا۔
تقریب میں موجود افراد نے دلہن کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن دلہن نے کہا کہ لڑکے والوں نے مجھے لڑکے کی تعلیم کے بارے میں اندھرے میں رکھا ہےاور میں ایسے شخص سے اب شادی نہیں کروں گی۔
شادی کی تقریب میں ہونے والی بد نظمی کے باعث پولیس کو بلایا گیااور پولیس نے واقع معاملےکورفع دفع کیا۔