سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر

سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے عدلیہ مخالف تقاریر پر سپریم کورٹ میں ’توہین عدالت‘ کی درخواست دائر کردی۔ نواز شریف کے خلاف ’توہین عدالت‘ کی درخواست پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدر احسن الدین شیخ کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست گزار نے کہا کہ عدالت نے نواز شریف کو نا اہل قرار دیا تھا جبکہ سابق وزیراعظم نے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا۔درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف عدالتی فیصلے پر توہین آمیز تنقید کے باعث عدالتی فیصلے اور معزز ججز کی تضحیک کے مرتکب ہوئے ہیں۔

انہوں نے سابق وزیراعظم کی تقریر نشر کرنے پر پابندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیمراابصار عالم اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے ہیں۔جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدر احسن الدین شیخ نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ نواز شریف اور ابصار عالم کے خلاف ’توہین عدالت‘ کی کارروائی کی جائے۔