"سشمیتا سے روابط کی خبر پر بیوی نے طلاق لی"، وکرم بھٹ

01:43 PM, 4 Oct, 2017

ممبئی: بالی وڈ کو”غلام، راز سیریز اور 1920 سیریز“ سمیت کئی بڑی فلمیں دینے والے فلمساز وکرم بھٹ نے کہا ہے کہ انہیں شہرت کی بہت بھاری قیمت چکا نا پڑی۔

یہ حقیقت ہے کہ بالی وڈ نے انہیں بہت کچھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب آپ مشہور ہوتے ہیں تو آپ کی ہر حرکت اور اگلے پڑاو پر بھی میڈیا کی نظر ہوتی ہے۔

اداکارہ سشمیتا سین سے روابط کی خبر سے ان کی نجی زندگی بری طرح متاثر ہوئی۔میری اہلیہ ادیتی جو میری بچپن کی دوست تھیں، انہوں نے مجھ سے طلاق لے لی ۔بیٹی کرشنا کی بھی نگرانی لے لی۔

انہوں نے کہا کہ آج وہ کامیاب ہیں لیکن اکیلے ہیں ۔ اب صرف کام پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں جلد ہی نئے فلمی پراجیکٹ کا اعلان کروں گا۔

مزیدخبریں