بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ، 2 بچے شہید، جوابی کارروائی میں 3بھارتی فوجی جہنم واصل

01:24 PM, 4 Oct, 2017

راولا کوٹ : بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے دیہی آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے دو بچے شہید ہوگئے جبکہ پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی میں 3بھارتی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عام(آئی ایس پی آر)کے اعلامیہ کے مطابق بھارتی فوج نے راولا کوٹ اورچڑی کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کر دی، جس میں دیہی آبادی کو نشانہ بنایا گیا، فائرنگ سے دو بچے شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پرکاکوٹا، شفر، سیریان، ناراکوٹ کی آبادی کو نشانہ بنایا۔پاک فوج نے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا موثر اور بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور 5 کے زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن پر فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج کی چوکیوں سے بھارتی چوکیوں کے خلاف موثر کارروائی کی گئی، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3بھارتی فوجیوں ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔جبکہ بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مزیدخبریں