عالیہ بھٹ بھری محفل میں آبدیدہ ہو گئی

11:45 AM, 4 Oct, 2017

ممبئی: معروف اداکارہ عالیہ بھٹ بچے کا ترانہ سن کر  اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکیں اور بھری محفل میں آبدیدہ ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے صفائی کی مہم پر کئے جانے والے پروگرام میں شولیت اختیار کی۔ اس پروگرام میں ایک معذور بچے کو بھارت کا قومی تزانہ پڑ ھتے دیکھ کرعالیہ بھٹ اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکیں اور بھری محفل میں آبدیدہ ہو گئی ۔
پروگرام میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن اور جیا بچن بھی موجو د تھے اور اس پروگرام میں معذور بچے نے اشاروں سے قو می ترانہ پڑھ کر سب کو حیران کر دیا بلکہ معروف اداکارہ کو آبدیدہ کر دیا ۔
یاد رہے کہ عالیہ بھٹ آجکل بہت سی فلموں کی شوٹنگز میں مصروف ہیں ۔

مزیدخبریں