ممبئی: بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن اور اداکارہ کنگنا رناو ت کے مابین تنازع دن بہ دن شدت اختیار کر تا جا رہا ہے ۔معروف ڈائریکٹر اور پروڈیوسر راکیش روشن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ" اب میں کنگنا رناوت کی سچائی میں سب کے سامنے لاکر رہو ں گا"۔
راکیش روشن نےمزید یہ بھی کہا کہ میں ہماری عادت نہیں ہے کہ ہم غیر اخلاقی اور نازیبا باتیں کریں ۔ اس لیے ہم نے کنگنا رناوت پر کچڑ اچھالے بغیر تمام تفصیلات اعلی حقام کے حوالے کر دیں ہیں ۔
راکیش روشن نے کہا کہ ہریتھک نے کنگنا رناوت کے خلاف ممبئی پولیس کے کرائم برانچ محکمے میں 29 صفحات پر مبنی درخواست کے ساتھ مقدمہ درج کرایا ہے جس میں ایک ایک بات تفصیلاََ بیان کر دی ہے ۔
لہذاجب یہ حقائق سامنے آئیں گے تو آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا اور سچ کا فیصلہ اعلی حکام کریں گے ۔ راکیش روشن نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا اور اب سچ کی جیت ہو گی۔
یاد رہے کہ کنگنا رناوت نے گزشتہ ماہ اپنی فلم سمرن کی تشہیر کے دوران میڈیا میں متعدد بار ہریتھک روشن اور اداکار ادیتیا پنچولی کی جانب سے بلیک میل کیے جانے کے الزامات لگائے تھے جس کے بعد ہریتھک روشن اور اداکارہ کنگنا رناوت کے مابین تناز ع شدت اختیار کر گیا ہے۔