لاہور: دو منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی، ایک خاتون جاں بحق

لاہور: دو منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی، ایک خاتون جاں بحق

لاہور: افسوس ناک حادثہ ساندہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں دو منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور اہل علاقہ امدادی کارروائیوں کے لئے پہنچ گئے۔ عمارت گرنے سے گھر میں موجود تیس سالہ خاتون ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو عملے نے لاش میو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ گھر میں صرف میاں، بیوی اور ان کے چار بچے رہتے تھے۔ گھر کی کچھ عرصہ قبل ہی مرمت کرائی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق مرنے والی خاتون سو رہی تھی کہ دوسری منزل پر کمرے کی چھت گر گئی جس کے باعث پوری عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی تاہم پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں