ریاض:سعودی عرب میں کسی جرم میں لمبے عرصے تک سزا پانے والے سعودی شہریوں کے اہلخانہ کو حکومت کی طرف سے باقاعدہ امداد بھی فراہم کی جاتی ہے ۔سزاپانے والے شہری کی بیوی اور بچوں کی نگہداشت کے لیے قرضوں کے علاوہ جامعہ خیریہ سے امداد بھی فراہم کی جاتی ہے ۔تاہم رہائی پانے پر والوں کے لیے بھی امداد اور قرضوں کا اجراء کیا جاتاہے ۔
تفصیلات کے مطابق فروغ سماجی فنڈ نے قیدیوں کی نگہداشت پر مامور قومی کمیٹی کے تعاون سے رہائی پانے والے قیدیوں کی بیویوں کو 60ہزار ریال تک قرضوں کی مد میں دینے شروع کردیئے۔
یہ قرضے ان خواتین کو دیئے جارہے ہیں جو بینکوں سے قرضے لینے کیلئے بینک شرائط پوری کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ قرضے شوہروں کی مدد اور قرضے نمٹانے کیلئے دیئے جارہے ہیں۔
انتہائی حد 60 ہزار ریال ہے۔ خصوص رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نظام کی بدولت ایسے قیدی جو قرضے ادا نہ کرنے کی وجہ سے جیلوں میں پڑے ہوئے تھے انکی بڑی تعداد رہائی پاگئی۔