بونیر: بونیر کے علاقے شل بانڈی روڈ پر سکول وین حادثے میں تین طالبات جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئیں ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وین طالبات کو لے کر سکول جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کی وجہ سے وین بے قابو ہو کر ایک دکان میں گھس گئی ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی طالبات کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔ حادثے میں 13 طالبات شدید زخمی ہوئیں تاہم 3 طالبات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں