گوری لنکش کے قتل کی خاموشی پر فلم اسٹار پرکاش راج نے انتہا پسند بھارتی وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں۔
بالی وڈ اسٹار پرکاش راج کا کہنا ہے کہ مودی اور ادیتیہ ناگ یوگی بڑے اداکار ہیں اداکاری کے سارے ایوارڈز ان کی جھولی میں ڈال دینے چاہیے گوری لنکیش کے قتل پر مودی کی خاموشی سینا چھلنی کیئے دے رہی ہے۔ پرکاش راج بہت ناراض ہیں مودی اور ان کے انتہا پسند وزیراعلیٰ ادیتیہ ناگ یوگی کے لیے کہتے ہیں کہ سماجی کارکن اور صحافی گوری لنکیش کے قتل پر مودی کی خاموشی معنی خیز ہے۔
فلموں میں ولن کے روپ میں آنے والے پرکاش راج کا کہنا ہے کہ دل تو چاہتا ہے کہ مودی کی اس منافقت سے بھری اداکاری پر اپنے سارے ایوارڈز انہیں تھما دوں۔ سچ بولنے پر پرکاش راج کے خلاف بھارتی جنتا پارٹی اور شیو سینا کے غنڈوں نے باقاعدہ مورچا بنا لیا ہے۔