خواجہ آصف امریکا پہنچ گئے، ریکس ٹلرسن اور مک ماسٹر سے ملاقاتیں کریں گے

09:05 AM, 4 Oct, 2017

واشنگٹن: وزیر خارجہ خواجہ آصف اہم دورے پر امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے خواجہ آصف کا ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کی امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر جنرل میک ماسٹر سے بھی اہم ملاقات ہو گی۔

وزیر خارجہ دورے کے دوران امریکی پالیسی ساز ادارے یو ایس آئی پی میں بھی خطاب کریں گے جبکہ خواجہ آصف کی امریکی میڈیا سے بھی تفصیلی ملاقات ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں