دمشق:جنگی طیاروں کااسلامی ملک پرحملہ،شدید جانی نقصان،شام میں امریکی لڑاکا طیاروں کے حملے میں 18شہری جاں بحق ہو گئے ہیں امریکی اور اتحادی طیاروں نے الرقہ میں پانی کے کنویں پر بمباری کی جہاں پر عام شہری جمع تھے
امریکی طیاروں کی شام میں بمباری18عام شہری مارے گے
تفصیلات کے مطابق امریکی سربراہی میں شامی ڈیموکریٹک فورسز کے کرد اور عرب فائٹرز نے رواں سال جون میں الرقہ میں داعش کے خلاف کارروائی شروع کی تھی اور اب تک داعش سے 90 فیصد علاقہ واپس لیا گیا ہے۔
داعش نے 2014 کے اوائل میں الرقہ پر قبضہ کرکے اس شہرکو شام میں اپنا مرکز بنا لیا تھا۔انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ عالمی اتحاد کی کارروائیوں میں سینکڑوں افراد کو ہلاک کیا گیا ہے اور شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔
دوسری جانب فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ وہ کارروائی کے دوران غیرمعمولی احتیاط برتتے ہیں تاکہ شہریوں کے جانی نقصان سے بچاجاسکے جبکہ نقصانات کی تفتیش کا بھی دعویٰ کرتے ہیں۔خیال رہے کہ شام کا شہر الرقہ کئی ماہ سے پانی کی قلت کا شکار ہے کیونکہ اتحادیوں کی مبینہ کارروائیوں کے نتیجے میں پانی کی لائنوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔