اسلام آباد: نیب ریفرنسز میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہونگے ۔احتساب عدالت جانے والے تمام راستے سیل کر دیے گئے اور میڈیا کے نمائندوں کو بھی احتساب عدالت سے دور رکھا جائے گا ۔غیر متعلقہ افراد کا احتساب عدالت میں داخلہ بند ہےجبکہ عدالت کے عقبی دروازے پر بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔
ادھر ایس ایس پی سکیورٹی جمیل ہاشمی کہتےہیں رینجرز کو پہلے طلب کیا تھا نہ اب کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس سیکیورٹی فراہم کرنےکی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے ۔یاد رہے کہ اسحاق ڈارآج تیسری باراحتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنس میں پانامہ جے آئی ٹی سربراہ سمیت نو سرکاری گواہ بھی احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔