متھن چکرورتی کی پہلی اہلیہ ہلینا لیوک 68 برس کی عمر میں امریکا میں انتقال کر گئیں

متھن چکرورتی کی پہلی اہلیہ ہلینا لیوک 68 برس کی عمر میں امریکا میں انتقال کر گئیں

ممبئی :امریکا میں 68 برس کی عمر میں بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور سیاستدان متھن چکرورتی کی پہلی اہلیہ ہلینا لیوک انتقال کر گئیں۔ ذرائع کے مطابق ہلینا لیوک کافی عرصے سے علیل تھیں۔

ہلینا نے 1979 میں متھن چکرورتی سے شادی کی تھی، مگر صرف چار ماہ بعد ہی انہوں نے متھن سے طلاق لے لی۔ طلاق کے بعد متھن نے اداکارہ یوگیتا بالی سے شادی کرلی تھی۔

ہلینا لیوک کو امیتابھ بچن کی فلم مرد میں برطانوی ملکہ کے کردار سے کافی شہرت حاصل ہوئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے دو گلاب، آؤ پیار کریں اور بھائی آخر بھائی ہوتا ہے جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔

ایک پرانے انٹرویو میں ہلینا نے متھن سے شادی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ متھن نے انہیں یہ باور کرایا تھا کہ وہ ان کے لیے بہترین ہیں، اور ان کی بدقسمتی تھی کہ وہ اس بات کو تسلیم کر بیٹھی تھیں۔