پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش، اپوزیشن کا شدید احتجاج

07:07 PM, 4 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔

اجلاس کی صدارت سردار ایاز صادق نے کی، جو مقررہ وقت سے 2 گھنٹے 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز پر وزیر قانون نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کے بل کی تحریک پیش کی، جس کی منظوری کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس ایوان میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر قانون کے اقدام کی مخالفت کی۔ وزیر قانون نے کہا کہ اس ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں