حج پالیسی 2025ء کی منظوری ایک بار پھر مؤخر

حج پالیسی 2025ء کی منظوری ایک بار پھر مؤخر

اسلام آباد: حج پالیسی 2025ء کی منظوری ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ 

کابینہ کے ذرائع کے مطابق، اسلام آباد میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج پالیسی کی منظوری نہیں ہو سکی۔ اس پالیسی کو آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دیا گیا ہے، جبکہ وزارت مذہبی امور نے بھی اس کی منظوری کی تصدیق نہیں کی۔

وزارت مذہبی امور کے حکام نے بتایا کہ انہوں نے تمام ضروری تیاری مکمل کر لی ہیں اور حج پالیسی کو وفاقی کابینہ کو بھیج دیا ہے، تاہم کابینہ کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ مذہبی امور کی وزارت حج پالیسی کی باضابطہ منظوری کے بعد ہی اس کا اعلان کرے گی۔

مصنف کے بارے میں