کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالت زار توجہ کی طلبگار ہے: آرمی چیف

کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالت زار توجہ کی طلبگار ہے: آرمی چیف

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ معصوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالت عالمی برادری کے لیے ایک واضح یاد دہانی ہے کہ مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پیس کیپنگ ٹریننگ سینٹر  کی 28ویں سالانہ کانفرنس 4 سے 8 نومبر تک سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ اسٹیبلیٹی (نسٹ) اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔

آرمی چیف نے اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں سی آئی پی ایس کی نئی عمارت کا افتتاح کیا، جہاں اقوام متحدہ کے مختلف اعلیٰ عہدیداران اور پاکستانی حکام بھی موجود تھے۔

جنرل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں عالمی امن کو درپیش چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ کوششوں کے باوجود، کشمیری اور فلسطینی عوام کی حالت اس بات کا ثبوت ہے کہ ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے بے گناہ عوام کے مسائل امن کے قیام کی کوششوں کا تقاضا کرتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں