حکومت کا سروسز چیفس کی مدت ملازمت 5 سال کرنے اور سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے کا فیصلہ

05:46 PM, 4 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: حکومت نے سروسز چیفس کی مدت ملازمت کو 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کرنے اور سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد کو 17 سے بڑھا کر 34 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی میں آج بلز پیش کیے جانے کی توقع ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگا، جہاں آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا بل بھی پیش کیا جائے گا، جس کے تحت 1997ء میں منظور کردہ شق میں ترمیم کی جائے گی۔

اسی طرح، آرمی ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں اضافہ کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں سروسز چیف کی مدت 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کرنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں