کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رہا، جہاں ابتدائی سیشن میں ہی بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1078 پوائنٹس یا 1.19 فیصد اضافے کے ساتھ 91,938 پر پہنچ گیا، جو کہ گزشتہ کاروباری روز 90,859 پر بند ہوا تھا۔
یاد رہے کہ 28 اکتوبر کو بھی کے ایس ای-100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس کی بدولت یہ پہلی بار 91 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب ہوا۔ اس سے پہلے، 25 اکتوبر کو انڈیکس نے ایک ہزار 110 پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے 90 ہزار کی حد بھی عبور کی تھی۔