خیبر پختونخوا میں تعلیم کارڈ کا اجرا

خیبر پختونخوا میں تعلیم کارڈ کا اجرا

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے میں تعلیم کارڈ کا اجرا کر دیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے تحت بچیوں کو وظائف بھی فراہم کیے جائیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی رہنمائی کرنا ضروری ہے اور انہیں تشدد سے بچانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ درسگاہوں میں بہتر ماحول فراہم کرنا ناگزیر ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ملک اور قوم کی بہتری کے لیے کچھ نیا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کو سکولوں میں جانے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور صوبے کے سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، کرائے پر عمارتوں میں نئے سکول کھولنے کا بھی منصوبہ ہے۔

علی امین گنڈا پور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمیں مل کر مسائل کو حل کرنا ہے۔

مصنف کے بارے میں