انصاف توہے ہی نہیں ، اب اس عدالت میں نہیں آؤں گی، بشریٰ بی بی سماعت کے دوران آبدیدہ

12:46 PM, 4 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آ ئی کی 6اور بشریٰ بی بی کی 1 درخواست پر سما عت کے لیے سابق خاتون اول عدالت میں پیش ہوئیں اور کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئیں ۔

سماعت کے دوران بشریٰ بی بی نے روسٹرم پر آکر کہا، "میں انصاف کی کرسی پر بیٹھے منصفوں کی 9 مہینوں سے ناانصافی کا شکار ہوں۔" انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور انہیں ناانصافی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں  نے وکلا کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے وکلا سمیت تمام وکلا صرف وقت ضائع کرتے ہیں۔ کیا جو اندر بیٹھا ہے وہ انسان نہیں ہے؟ کسی جج کو یہ نظر نہیں آتا؟" انہوں نے واضح کیا کہ وہ اب اس عدالت میں نہیں آئیں گی کیونکہ یہاں صرف ناانصافیاں ہو رہی ہیں۔

 بشریٰ بی بی نے مزید  کہا کہ "انصاف تو ہے ہی نہیں، میں انصاف کے لیے نہیں آئی۔ میرا کمبل اور دیگر سامان گاڑی میں ہے، جب آپ کہیں گے، میں جیل جانے کے لیے تیار ہوں۔"

اس کے بعد عدالت نے بشریٰ بی بی کی 1 اور عمران خان کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا ۔عدالت کے مطابق بشریٰ بی بی اور  بانی پی ٹی آ ئی   کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ 18 نومبر کو سنایا جا ئے گا ۔

مزیدخبریں