وزیراعلٰی پنجاب کی طبیعت ناساز، بیرون ملک روانگی ڈاکٹرز کی اجازت سے مشروط

وزیراعلٰی پنجاب کی طبیعت ناساز، بیرون ملک روانگی ڈاکٹرز کی اجازت سے مشروط

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے ان کی بیرون ملک روانگی معالجین کی اجازت کے ساتھ مشروط ہو گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق، مریم نواز نے شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں چیک اپ کرایا، جہاں انہیں گلے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی۔طبی معالجین نے مریم نواز کو آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

 پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو آج رات لندن کے لیے روانہ ہونا ہے، مگر ان کی پرواز اس بات پر منحصر ہے کہ معالجین انہیں سفر کی اجازت دیتے ہیں یا نہیں۔

مصنف کے بارے میں