پہلا ون ڈے : پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف

پہلا ون ڈے : پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف

میلبرن: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 2024 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔

 آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میزبان ٹیم نے پاکستان کی ابتدائی وکٹیں جلد حاصل کر لیں۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب صرف ایک رن پر مچیل اسٹارک کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، جبکہ عبداللہ شفیق بھی 12 رنز بنا کر اسٹارک کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم اور ایڈم زمپا 37 رنز پر آؤٹ ہوئے، جب کہ کامران غلام نے صرف 5 رنز بنائے اور پیٹ کمنز کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ سلمان علی آغا 12 رنز پر سین ایبٹ کا شکار بنے، جبکہ کپتان محمد رضوان 44 رنز بنا کر مارنس لبوشین کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ شاہین شاہ آفریدی 24 رنز بنا کر دوبارہ اسٹارک کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی ٹیم میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

یہ سیریز پاکستان کے آسٹریلیا کے دورے کا حصہ ہے، جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں