توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا

11:26 AM, 4 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس کے سلسلے میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

 جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کی درخواست پر غور کیا۔ عدالت نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

کیس کی آئندہ تاریخ کا تعین رجسٹرار آفس کرے گا۔ سپیشل جج سینٹرل نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی، جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں