اسلام آباد: ایشیا ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے پیش نظر پاکستان کے توانائی کے شعبے میں خطرات کی نشاندہی کی ہے۔
اے ڈی بی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، موسم کی شدت میں اضافے سے توانائی کی طلب میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے، جس سے بجلی کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 10 سال کے دوران پاکستان میں بجلی کی سالانہ طلب میں 10 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ سال 2050 تک یہ طلب 20 فیصد سے زائد بڑھنے کی توقع ہے۔
مزید برآں، 2050 تک پاکستان میں گیس کی طلب میں بھی اضافہ متوقع ہے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں 5 فیصد سالانہ اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔