مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی کا پہلا اجلاس آج ،آرٹیکل 370 ختم کرنے کے خلاف قرارداد پیش کی جائے گی

10:44 AM, 4 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

سری نگر :  مقبوضہ کشمیر اسمبلی کا پہلا اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے، جس میں ریاستی حیثیت ختم کرنے کے خلاف قرارداد پیش کی جائے گی۔

نئے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ آرٹیکل 370 پر یہ قرارداد پیش کریں گے، جو 5 اگست 2019 کے بھارتی حکومت کے اقدام کے خلاف احتجاج کا حصہ ہے۔

اجلاس میں اسپیکر کے انتخاب کا عمل بھی ہوگا، جہاں نیشنل کانفرنس نے عبدالرحیم راٹھور کا نام تجویز کیا ہے، جبکہ بی جے پی کے سنیل شرما کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا بھی خطاب متوقع ہے۔

 پانچ سال قبل 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد کا پہلا اجلاس ہے، جس نے علاقے کی سیاسی صورتحال میں نمایاں تبدیلیاں پیدا کی ہیں۔

مزیدخبریں