اداکارہ نرگس کے والد ادریس بھٹی تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل

10:10 AM, 4 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور :  اداکارہ نرگس کے والد، ادریس بھٹی، انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔

 ان کی طبیعت کی خرابی کی خبر سن کر نرگس بھی فوراً ہسپتال پہنچ گئیں۔ ادریس بھٹی اس وقت ویلنشیا ٹاؤن کے ایک مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق، بیٹی کی فکر اور ذہنی دباؤ کی وجہ سے ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، جس سے ان کی حالت کافی نازک ہوگئی ہے.

مزیدخبریں