ذکاء اشرف کا فخرزمان کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان 

09:04 PM, 4 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

بنگلورو: نیوزی لینڈ کے خلاف جارحانہ اننگز کھیلنے پر چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے فخرزمان کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ 

ذکاء اشرف نے نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے بعد فخرزمان سے فون پر بات کی اور ان کی ناقابل شکست سنچری پر انہیں مبارکباد دی۔ 

واضح رہے کہ فخرزمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں 63 گیندوں پر سنچری کی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میچ جیتنے میں کامیاب ہوا۔ فخر نے 11 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 126 رنز بنائے۔ 

مزیدخبریں