ورلڈ کپ: انگلینڈ کو فتح کے لیے 287 رنز کا ہدف 

07:24 PM, 4 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

احمد آباد : ورلڈکپ کے 36ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کےلیے 287 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ 

آسٹریلین ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 286 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی۔ 

آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لبوشین نے 71 رنز کی اننگز کھیلی، کیمرون گرین نے 47، اسٹیو اسمتھ نے 44، مارکس اسٹوئنس نے 35 رنز بنائے جبکہ اختتامی لمحات میں ایڈم زیمپا 29 رنز بنا کر ٹیم کو ٹیم کو 286 رنز تک پہنچایا۔ 

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4 وکٹیں لیں۔ مارک ووڈ اور عادل رشید نے دو دو جبکہ ڈیوڈ ویلے اور لیام لونگسٹن نے ایک ایک وکٹ لی۔

مزیدخبریں